امراوتی: اے پی میں یاترا کے لئے آئی روسی خاتون کو واپس بھیجنے کے لئے ممتافاونڈیشن تروپتی کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں جو مالی اوردیگر مسائل کی وجہ سے یہاں پھنس گئی تھی۔ممتا فاونڈیشن اس کی مالی اور دوسرے طریقوں سے مدد کے لئے آگے آیا ہے۔
اس فاونڈیشن کے عہدیداروں نے اس خاتون کیلئے قیام و طعام کا انتظام کیا۔فاونڈیشن کے عہدیداروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی خاتون نے ان کی مہمان نوازی کو قبول کیا اور ان کے ساتھ قیام کے لئے رضامند ہوگئی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ اس خاتون کی بہ حفاظت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔اس روسی 32سالہ خاتون کی شناخت ایستھر کے طورپر کی گئی ہے جس نے اس سلسلہ میں خبر دکھائے جانے پر مشہورتلگوچینل کی ستائش کی۔