Monday, June 9, 2025
Homesliderاے پی کے دوبلز،دفتر وزیراعظم نے گورنر سے تفصیلات مانگی

اے پی کے دوبلز،دفتر وزیراعظم نے گورنر سے تفصیلات مانگی

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی: اے پی میں دارالحکومت کی منتقلی،کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی آرڈی اے) ایکٹس کو منسوخ کرنے کے مسئلہ پر وزیراعظم کے دفتر نے گورنر کے دفتر سے تفصیلات مانگی ہیں۔گورنر کے پاس زیرالتوا اس بل کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

ہندو مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری  وی آر شاستری کی جانب سے لکھے گئے مکتوب پر ردعمل وزیراعظم کے دفتر نے گورنر کے دفتر کو ہدایت دی کہ اس خصوص میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔ہندو مہاسبھا کے جنرل سکریٹری نے اس مکتوب میں گورنر کے غور کے لئے بھیجے گئے ان دونوں بلز کے بارے میں توجہ دلائی۔اس پر وزیراعظم کے دفتر نے گورنر کے دفتر سے تفصیلات طلب کی ہیں۔