Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایودھیا کیس: مسلم پارٹی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت...

ایودھیا کیس: مسلم پارٹی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : ایودھیا کیس میں،مسلم پارٹی کے وکیل راجیو دھون نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔سپریم کورٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔اس کی سماعت منگل کو ہوگی۔سینئیر ایڈوکیٹ کپل سبل نے اپنی طرف سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔سینئیر وکیل راجیو دھون نے سابق سرکاری اہلکار پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ میں ایک مسلم پارٹی کی لابنگ کرنے پر انہیں اس افسر کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے۔دھون درخواست گزار ایم صدیقی اور آل انڈیا سنی وقف بورڈ کی جانب سے اس معاملے میں پیش ہو رہے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 14اگسٹ 2019کو لکھے گئے خط میں،ریٹائرڈ ایجو کیشن آفیسر این شانمگمنے انہیں دھمکی دی ہے۔دھون کے مطابق۔یہ خط انہیں سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے ایک ملازم نے 22اگسٹ 2019کو دیا تھا۔

ان کا الزام ہے کہ انہیں گھر اور عدالت سے لوگوں کے دھمکی آمیز طرز عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دھون نے کہا‘راجستھان کے رہائشی سنجے کلال بجرنگی کا ایک واٹس ایپ میسیج بھی موصول ہوا ہے،جو سپریم کورٹ کی انصاف انتطامیہ میں مداخلت کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے اپنی درخواست کے ساتھ اس میسیج کی ایک کاپی بھی منسلک کر دی ہے۔