Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگبابری مسجد انہدام سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ شئیر کرنے پردو طلباء...

بابری مسجد انہدام سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ شئیر کرنے پردو طلباء کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو طلباء کوبی جے پی کے سینئیر رہنما ایل کے اڈوانی کی تصویر کے ساتھ بابری مسجد انہدام سے متعلق ایک قابل اعتراض سو شل میڈیا پوسٹ شئیر کرنے پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دونوں طلباء،طلحہ منان اور شرجیل عثمانی کے خلاف بی جے پی یووا مورچہ ضلع انچارج پرتیک چوہان کی طرف سے کی گئی شکایت پریہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

در اصل مذ کورہ پوسٹ، اے ایم یو کے کینیڈی لان میں جمعہ کو ہونے والے ایک جلسہ عام کا دعوت نامہ تھا،جس میں لکھا تھا کہ ”بابری مسجد کو مسمار کرنے والے مجرموں کو سزا دو“۔چوہان نے کہا کہ اس طرح کا اجلاس نو جوانوں کو بھڑ کانے اور پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کو شش ہے۔

سر کل آفیسر سول لائنز انیل سمانیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”منان اور عثمانی پر آئی پی سی کی دفعہ 153 اے (مذ ہب،ذات وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینا) اور دفعہ 67 (فحش مواد کی اشاعت یا نشریات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اس دوران،اے ایم یو کے پروکٹر عفیف اللہ نے بتایا کہ منان ایم اے کا طالب علم ہے،جبکہ عثمانی سسٹم کا سابق طالب علم تھا۔