Wednesday, April 23, 2025
Homesliderبابر اور فخر اپریل کے آئی سی سی ایوارڈ کےلئے نامزد

بابر اور فخر اپریل کے آئی سی سی ایوارڈ کےلئے نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فخرالزماں کو آئی سی سی کے ماہ اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جیسا کہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورس کی کرکٹ میں شاندار مظاہرے کئے ہیں۔ آئی سی سی نے چہارشنبہ کو مرد اور خاتون زمرہ کے مہینے کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ مرد زمرہ کے ایوارڈس کیلئے آئی سی سی نے جو ناموں کا اعلان کیا ہے اس میں کشال بورٹیل بھی شامل ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جانب کردہ صحافتی بیان میں کہا ہیکہ مرد زمرہ کے علاوہ خاتون زمرہ میں آسٹریلیائی جوڑی الیسا ہیلی اور میگن اسکاٹ کے علاوہ نیوزی لینڈ کی لیگ کاسپیرک کو نامزد کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے دورہ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار مظاہرے کرتے ہوئے آئی سی سی کی درجہ بندی میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے پہلا مقام حاصل کیا ہے جس پر ہندوستانی کپتان ایک عرصہ سے فائز تھے۔ بابر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن مقابلہ میں 82 گیندوں میں 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت انہیں درجہ بندی کے 13 نشانات حاصل ہوئے اور وہ کریئر میں پہلی مرتبہ 865 نشانات کا ہندسہ عبور کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی تیسرے ٹی 20 مقابلے میں 59 گیندوں میں 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نشانہ کے تعاقب میں ٹیم کی مدد کی تھی۔ فخرالزماں نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف منعقدہ ونڈے میں شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ علاوہ ازیں نیپال کے کشال نے نیدرلینڈ اور ملیشیا کے ساتھ سہ رخی سیریز میں 278 رنز اسکور کئے۔یادر ہے کہ آئی سی سی  نے رواں برس ہر مہینے بہتر کھلاڑی ایوارڈ دینا شروع کیاہے اور ابتدائی تین مہینوں کے ایوارڈز ہندوستانی کھلاڑیوں نے حاصل کئے ہیں۔