Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبالی ووڈ اداکارہ اُرمیلا ماتونڈ کرحلقہ لوک سبھا ممبئی شمال سے کانگریس...

بالی ووڈ اداکارہ اُرمیلا ماتونڈ کرحلقہ لوک سبھا ممبئی شمال سے کانگریس کی اُمیدوار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اُرمیلا ماتونڈ کر جنہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔اُنہیں جمعہ کو حلقہ لوک سبھا ممبئی شمال کے لئے کانگریس کی اُمیدوار نامزد کیا گیاہے۔وہ اپنے اہم حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی کے مقابل انتخاب لڑیں گی۔

پہلے ہی یہ خبر چرچا میں تھی کہ پارٹی اعلیٰ کمان مذکورہ حلقہ کے امیدوار کے طور پر ان کے نام پر غور کر رہی ہے۔اور قطعی فیصلہ آنا باقی تھا ۔اور اب انہیں اس حلقہ سے اُمیدوار بنایا گیا ہے۔ارمیلا ماتونڈکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی ۔

کشمیری شخص ایم اے میر سے شادی کرنے والی ارمیلا ماتونڈ کر، مذکورہ حلقہ لوک سبھا ممبئی شمال میں اپنے حریف گوپال شیٹی کیلئے ایک بڑا چیلینج بن گئی ہیں ۔جو کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا گڑھ مانا جاتا تھا۔

انتخابی حلقہ ممبئی شمال ،ریاست کے 48انتخابی حلقوں میں ایسا دوسرا حلقہ ہے جس میں 2019کے ان عام انتخابات میں گلیمرس شخصیتیں حصہ لے رہی ہیں۔ایک ہیں ارمیلا ماتونڈ کر ،اور دوسری ہیں جنوب کی معروف اداکاراہ نو نیت کور رانا۔جو مشرقی مہاراشٹراکے امراوتی کے لئے ’’یوا سوابھیمان پارٹی ‘‘ کی اُمیدوار ہیں،جنہیں کانگریس کی قیادت والی مہا گٹھ بندھن کی تائید حاصل ہے۔33سالہ اداکارہ نو نیت کور رانا،جنہوں نے بڈ نیرا کے روی رانا سے شادی کی ہے۔