Monday, June 9, 2025
Homesliderبالی ووڈ میں جنوب کے 8 اداکار اس سال اپنی قسمت آزمائیں...

بالی ووڈ میں جنوب کے 8 اداکار اس سال اپنی قسمت آزمائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔نئے سال 2022 کے آغاز کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں نئی اور بڑی بجٹ و اسٹارز کی فلموں پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں  لیکن اس سال جنوبی ہندوستان  کے ایک یا دو نہیں بلکہ کئی اسٹارز اپنا سکہ بالی ووڈ میں جمانے کےلئے کوشاں ہیں ۔ بالی ووڈ فلم شائقین نے  الو ارجن کی فلم پشپا سے دیکھ رہے ہیں کہ پورے ہندوستان میں جنوبی ہندوستانی فلموں کا کتنا راج ہے۔ جنوب کے  اداکاروں کی مقبولیت دیکھ کر اب بالی ووڈ بھی ان کا دیوانہ ہونے لگا ہے۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ سال 2022 میں ایک یا دو نہیں بلکہ تقریباً 8 اداکار بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ وجے دیوراکونڈا، ناگا چیتنیا، وجے سیتھوپتی، رشمیکا مندنا ان میں سے کچھ مثالیں ہیں۔ آئیے آپ کو مکمل فہرست دکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ اداکار کن فلموں سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے۔

ارجن ریڈی اسٹار وجے دیوراکونڈا فلم لائگر کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹیزرآگیا ہے، جس میں وجے ایک خطرناک جنگجو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں میک ٹائسن بھی نظر آرہے ہیں۔ناگا چیتنیا فلم لال سنگھ چڈھا سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے۔ عامر خان کی اس فلم میں کرینہ کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 14 اپریل 2022 کو ریلیز ہوگی۔

پریمانی فلم میدان میں نظرآئیں گی۔ اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہیں اور وہ فٹ بال کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم 3 جون 2022 کو ریلیز ہو رہی ہے۔شالنی پانڈے فلم ارجن ریڈی کی مرکزی ہیروئن رہ چکی ہیں۔ اب وہ بالی ووڈ میں فلم جیش بھائی زوردار سے داخلہ  لیں گی۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 25 فروری 2022 مقرر کی گئی ہے ۔

وجے سیتھوپتی فلم میری کرسمس میں کٹرینہ کیف کے مقابل نظر آئیں گے۔ سری رام راگھون اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وجے فلم ممبئیکر کا بھی حصہ ہوں گے۔نینتھارا بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کا حصہ ہوں گی۔ اس فلم کی ہدایات جنوب کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی دیں گے۔رشمیکا مندنا فلم مشن مجنو سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں ہوں گے۔ادیوی سیش فلم میجر سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گے۔ یہ بائیوپک ہوگی۔ ادیوی 2008 کے ممبئی حملے کے شہید میجر سندیپ اننی کرشنن کا کردار ادا کریں گے۔اب دیکھنا ہے کہ کس فلم اسٹار کو بالی ووڈ میں سوپر اسٹار کا درجہ ملتا ہے اور کون ناکام ہوجاتا ہے ۔