Wednesday, April 23, 2025
Homesliderباکسنگ ڈے ٹسٹ میں راہول اور پنت کو شامل کیا جانا چاہئے

باکسنگ ڈے ٹسٹ میں راہول اور پنت کو شامل کیا جانا چاہئے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے میلبورن میں 26 دسمبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ کے سلسلے میں کہاکہ شبھمن گل، رشبھ پنت، لوکیش راہول اور رویندر جڈیجہ کو اس مقابلے میں موقع ملنا چاہئے ۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے ٹسٹ میں شبھمن ، پنت ، راہول اور جڈیجہ کو آخری الیون میں جگہ نہیں دی گئی تھی لیکن گمبھیر کا خیال ہے کہ ان کھلاڑیوں کو دوسرے ٹسٹ میں موقع ملنا چاہئے ۔

گمبھیر نے اسٹاراسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا میں پرتھوی کے مقابلے میں مینک کے ساتھ شبھمن گل کو اننگز کا آغاز کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ چتیشور پجارا نمبر تین اور اجنکیا رہانے کو نمبرچار پر بیٹنگ کرنی چاہئے ۔ رہانے اس مقابلے میں ٹیم کے کپتان ہوں گے اور انہیں ٹیم کی مثالی قیادت کرنی چاہیے ۔ کوہلی کی جگہ رہانے کو چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکیش راہول کو پانچ نمبر پر کھیلنا چاہئے جبکہ پنت چھٹے اور جڈیجہ کو ساتویں نمبر پر اترنا چاہئے ۔ روی چندر اشون آٹھویں پر اور اس کے بعد تین بولرس کھیلنے اتریں۔ میں چاہتا ہوں ٹیم اس مقابلے میں پانچ فاسٹ بولروں کے ساتھ کھیلنے اترے ۔