Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںباہو بلی کے بعد راجہ مولی کی 400کروڑکی فلم

باہو بلی کے بعد راجہ مولی کی 400کروڑکی فلم

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ جنوبی ہندوستانی کی کامیاب ترین فلم باہو بلی کے مشہور ہدایت کار ایس ایس راجہ مولی کی فلم آر آر آر 400کروڑ کے بجٹ میں بنائی جائے گی۔ باہوبلی اور باہوبلی2 جیسی بلاک باسٹر فلم بنانے والے ہدایت کار ایس ایس راجہ مولی ابآر آر آر بنا رہے ہیں۔

اسے تمل ،تیلگو،ہندی،ملیالم اور دوسری ہندوستانی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم 400کروڑ کے بجٹ میں بنائی جارہی ہے ۔اس میں ہندوستانی کے دو عظیم مجاہد آزادی-الوری سیتارام راجو اور کومارام بھیم کی کہانی دکھائی جائے گی۔

راجہ مولی کا خیال ہے کہ مجاہد آزدی کے بارے میں ہندوستانی فلموں نے آج تک ان کی زندگی کی جدوجہد دکھائی ہے جبکہ وہ غلامی کے خلاف لڑے ۔ایک نئی سمت کے ساتھ راجہ مولی اپنی اس فلم میں بغاوت اور جدوجہد کے دور کے برعکس اداکاروں کو ایک الگ طریقے سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

جونیئر این ٹی آر اور رام چرن تیج جوکہ تلگو فلموں کے سوپر اسٹارز ہیں وہ اہم کرداروں میں ہوں گے ،ساتھ آرآرآر میں رام چرن اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔اجے دیوگن بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گے ۔یہ فلم 30جولائی 2020 کو ایک ساتھ 10ہندوستانی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔