Thursday, March 28, 2024
Homesliderبتکما کھیلنے والی بیوی کو شوہر نے قتل کردیا

بتکما کھیلنے والی بیوی کو شوہر نے قتل کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کا مشہور تہوار بتکما کل رات دھوم دھام سے آغا ہوا لیکن اس دوران ہی برہم شوہر نے اپنی بیوی کا بتکما کھیلنے پر قتل کردیا۔ دیگر خواتین کے ساتھ بتکما کھیلنے والی ایک خاتون کو شوہر نے قتل کردیا جو دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات پر ناراض تھا۔یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کی رات سنگاریڈی ضلع کے ویرا پور میں پیش آیا۔نو روزہ پھولوں کا تہوار بتکما اتوار کو پورے تلنگانہ میں شروع ہوا۔ تہوار کے دوران خواتین پھولوں کا اہتمام کرتی ہیں اور اس کے اردگرد گانا گاتے ہوئے رقص کرتی ہیں۔

سوپنا گاؤں کی دیگر خواتین کے ساتھ بتکما کھیل رہی تھی جب اس کے شوہر وائی یلاریڈی نے اس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا۔ خاتون کے سر پر چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔یلاریڈی حملہ کے بعد فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔یلاریڈی ایک اورشخص رمیش کے ساتھ سوپنا کے غیر ازدواجی تعلقات پر ناراض تھا۔پولیس کے مطابق یلاریڈی نے چند سال قبل سوپنا کی بڑی بہن منگا سے شادی کی تھی۔ تاہم شادی کے ایک ماہ بعد منگا نے خود کو آگ لگا کرخودکشی کرلی۔ اس کے بعد،گوپال ریڈی اور یللما نے اپنی دوسری بیٹی سوپنا کی شادی یلاریڈی سے کی۔

جوڑے نے چھ سال تک خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری۔ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ تاہم بعدمیں ان میں اختلافات پیدا ہوگئے اور اکثر جھگڑا کرتے تھے۔سوپنا نے گاؤں کے ایک اورشخص سے بھی غیر ازدواجی تعلقات استوار کرلیے تھے۔ جیسا کہ اس نے یلاریڈی کے انتباہات کے باوجود رشتہ جاری رکھا، شوہر نے اسے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔اتوار کو جب وہ گاؤں کی دیگر خواتین کے ساتھ بتکما کھیل رہی تھی، اس نے قتل کی سازش کو انجام دیا۔پولیس قاتل شوہر کی تلاش میں مصروف ہے ۔