Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبجٹ اجلاس کے ضمن میں سٹی پولیس نے جلسوں، جلوسوں پر عائد...

بجٹ اجلاس کے ضمن میں سٹی پولیس نے جلسوں، جلوسوں پر عائد کی پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے 9ستمبر سے شروع ہو نے والے تلنگانہ ریاستی اسمبلی اور کونسل کے 10روزہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر،آج ایسے احکامات جاری کئے جن میں ہر قسم کی اسمبلی یا عوامی اجلاسوں یا جلوسوں پر پابندی عائدرہے گی،جس سے عوامی امن پر خلل پیدا ہونے کا امکان ہو۔ممنوعہ حکم  9ستمبر کو 6بجے سے لیکر19ستمبر کو  6بجے تک،صرف اسمبلی اور کونسل کے اجلاس کے دنوں میں لاگو ہوگا۔