Friday, March 29, 2024
Homesliderبدعنوان  افراد کو بخشا نہیں جائے گا : مودی کی حیدرآباد میں...

بدعنوان  افراد کو بخشا نہیں جائے گا : مودی کی حیدرآباد میں تقریر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ریاست کے دورہ پر  کہا کہ تلنگانہ میں غریبوں کو لوٹنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے یہ بات حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ  پر بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میں تلنگانہ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے ریاست میں بدعنوان اور خاندانی راج کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام لیے بغیر مودی نے الزام لگایا کہ بدعنوان کارروائی سے بچنے کے لیے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں کی طرف سے اتحاد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ریمارکس دیے کہ تلنگانہ میں بدعنوانی، خاندانی راج اور توہم پرستی کے اندھیرے ختم ہونے والے ہیں اور انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ ریاست میں ہر جگہ کمل (بی جے پی کا نشان) کھلے گا۔انہوں نے سی ایم کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا  تلنگانہ کے لوگ پہلے خاندان کی بجائے لوگوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

انہوں نے بدعنوانی اور خاندانی راج کو غریبوں اور ترقی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ان دونوں کے خلاف لڑرہی ہے اور تمام خاندانوں کی خدمت کے لیے بدعنوانی سے پاک حکمرانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے جس پارٹی پر بھروسہ کیا ہے اس نے تلنگانہ کے ساتھ سب سے بڑی دھوکہ دہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جو لوگ تلنگانہ کے نام پر اقتدار میں آئے وہ خود خوشحال ہوئے لیکن تلنگانہ کو پیچھے دھکیل دیا۔حالیہ منوگوڑ اسمبلی ضمنی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے بی جے پی پر اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے کہا بی جے پی کارکنان پوری تلنگانہ حکومت کو ایک اسمبلی سیٹ پر لے آئے۔ انہوں نے بڑے لیڈروں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ یہ ظاہرکرتا ہے کہ آپ کو لوگوں کا آشیرواد حاصل ہے اور آپ کی محنت کا نتیجہ نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تلنگانہ میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات نے یہی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی طلوع آفتاب ہوگا۔ تلنگانہ کا اندھیرا ختم ہو جائے گا اور ہر طرف کمل کھلے گا۔