Monday, June 9, 2025
Homesliderبراوؤ کی 4 سال بعد سنچری ،ویسٹ انڈیز 0-3 سے کامیاب

براوؤ کی 4 سال بعد سنچری ،ویسٹ انڈیز 0-3 سے کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نارتھ پوائنٹ : ڈیرن براوؤ کی ونڈے کیرئیر میں چوتھی بین الاقوامی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو یہاں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری مقابلہ میں 5 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرنے میں مددکی،جبکہ میزبان ٹیم نے رواں سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرلی۔ براوؤ جس وقت 47 ویں اوور میں 102 رنز بناکر آوٹ ہوئے اُس وقت ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کی جانب سے بنائے جانے والے اسکور 274/6 کو عبور کرنے کے لئے 26 رنز درکار تھے۔ علاوہ ازیں انھوں نے کپتان کیرن پولاڈ کے ساتھ 80 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جبکہ پولارڈ نے ناقابل تسخیر 53 رنز اسکور کئے جس کی بدولت میزبان ٹیم نے 9 گیندیں قبل ہی مطلوبہ نشانہ پورا کرلیا۔

براوؤ نے اِس سے قبل شائی ہوپ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 109 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور یہ پارٹنرشپ ایک ایسے وقت بنی جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 ویں اوور میں 39/2 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔براوؤ نے اپنی اننگز کے دوران 132 گیندو ں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں کے علاوہ 4 چھکے بھی مارے ۔ براوؤ کی سنچری کسی قدر سست تھی لیکن انہوں نے کامیابی کےلئے ایک سرے سے رنز بناتے  رہے تو دوسرے سرے سے دیگر بیٹسمینوں نے تیز ی سے رنز بنائے ۔

کپتان جیسن ہولڈر نے 48 ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے اسکور کو 276/5 تک پہنچایا اور کامیابی کو یقینی بنادیا۔ براوؤ نے جون 2016 ءمیں آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف برج ٹاون میں 102 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے براوؤ نے کہاکہ آج کا دن میرے لئے اہم دن تھا کیوں کہ گزشتہ روز میری بہن کی 30 ویں سالگرہ تھی اور میں اُس تقریب میں شرکت نہیں کرپایا تھا تاہم آج کی یہ سنچری میں اپنی بہن کے نام معنون کرتا ہوں۔