پورٹ آف اسپین: انگلش فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن 600 ٹسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بننے کے ایک دن بعد ڈوین براوو نے 500 ٹوئنٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے 36 سالہ آل راونڈر اپنے آبائی علاقے ٹرینیڈاڈ میں کیریبین پریمیر لیگ میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے براوو نے کھیل کے چوتھے اوور میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے ہاتھوں سینٹ لوسیا زوکس کے راکہم کارنوال کوکیچ کو آوٹ کرتے ہوئے ریکارڈ وکٹ حاصل کی۔
اس ریکارڈ کے بننے کے بعد براوو نے اسٹار اسپورٹس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا سفر ہے ، میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان تمام ٹیموں کا شکریہ جن میں دنیا بھر میں کھیلتا ہوں۔ گھریلو میدان میں یہ کارنامہ انجام دینا کافی اہم ہے۔ یہیں سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا آپ جانتے ہو؟ 8 سال کی عمر میں ہی یہ سب میرے لئے شروع ہوا تھا اور مجھے کوئینس پارک اوول میں یہ 500 وکٹ ملنے سے زیادہ خوشی نہیں ہوسکتی ہے۔
ان کے 40 ٹسٹ میچوں میں آخری ٹسٹ 2010 میں کھیلا تھا جبکہ 2014 میں ویسٹ انڈیز کے لئے 164 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کی ہے۔ علاوہ ازیں وہ 2012 اور 2016 کی ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں رکن رہے۔ براوو نے مزید کہا یہ ایک بیٹسمینوں کا کھیل ہے۔ ہمارے پاس بولروں کی مشکل ہے۔ میری کام یہ ہے کہ میں اننگز کے آخری سرے پر کچھ معیاری کھلاڑیوں کو بولنگ کرتا ہوں۔ تو ہاں ، میں اس حقیقت کو قبول کرتا ہوں کہ میں رنز دیتا ہوں لیکن جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں وکٹیں بھی حاصل کرتا ہوں اور یہ کھیل کا ایک حصہ ہے۔