حیدرآباد۔ فلم صنعت کی خوبصورت اور باصلاحیت نوجوان سوپر اسٹار پوجا ہیگڈے آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بہت کم وقت میں اداکارہ نے بالی ووڈ اور جنوبی فلموں میں اپنے شاندار کرداروں کی بدولت پورے ہندوستان میں پہچان حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ اپنے حالیہ فلموں میں سب ادارکاراؤں سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ پچھلے کچھ سالوں میں ان کی تمام فلمیں جیسے کہ مہارشی ، گڈلاکونڈا گنیش ، ارویندا سمیٹھا ، ہاؤس فل 4 اور الا ویکونتھاپورمولو باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں۔ہیگڈے کے خصوصی دن پر ان کے مداح کچھ خاص اعلان کی توقع کرتے ہیں اور انہیں جان کر خوشی ہوگی کہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ، روہت شیٹی کی فلم کے علاوہ جنوبی ہند کی کئی متوقع بلاک بسٹر میں پوچا نظر آئیں گی ۔
آنے والی فلم موسٹ ایلجبل بیچلر تلگو زبان کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسے بوماریلو بھاسکر نے لکھا اور ہدایت کی ہے ، اس میں اکھل اککنینی اور پوجا ہیگڈے مرکزی کردار میں ہیں۔ پرومو کو سامعین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور توقع کر رہے ہیں کہ یہ پیسہ کمانے والا پراجکٹ ہوگا۔ یہ فلم اس جمعہ کو دسہرہ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ پوجا ہیگڈے نے اس پان انڈیا وینچر میں پربھاس کے ساتھ فلم رادھے شام میں مرکزی کردار کیا ہے ، جو کہ مبینہ طور پر 350 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی فلم ہے ۔ رادھا کرشنا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2022 میں مکر سنکرانتی ویک اینڈ کے دوران باکس آفس پر بھیملا نائک اور سرکارو واری پاٹا کے ساتھ ٹکراؤ کےلئے تیار ہے ۔
اس کے علاوہ پوجا تھالی پتی وجے کی فلم بیسٹ سے اپنے کالی و وڈ فلم کرئیر کی شروعات کر رہی ہیں ، جسے نیلسن دلیپ کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم جلد ہی مکمل ہو جائے گی اور 2022 میں سینما گھروں میں پہنچ جائے گی۔ چرنجیوی کے آچاریہ میں پوجا ہیگڈے رام چرن کے مدمقابل موجود ہیں جو نیلمباری کے طور پر ایک چھوٹا سا کردار ادا کریں گی۔ کوراتالہ شیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 4 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی۔ سالگرہ منانے والی پوچا روہت شیٹی کی ملٹی اسٹار مزاحیہ فلم کیپر سرکس کا بھی حصہ ہے ، جس میں رنویر سنگھ ، ورون شرما اور جیکولین فرنانڈیز اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم ولیم شیکسپیئر کی دی کامیڈی آف ایررز پر مبنی ہے۔
خوبصورت خاتون ٹالی ووڈ کے شہزادے مہیش بابو کو ٹریوکرام سرینواس کی ایس ایس ایم بی 28 میں مرکزی کردار ادار کررہی ہیں جو 2022 کے موسم گرما میں اسکرین پر آنے کی توقع ہے۔ پوجا ہیگڈے پہلی بار میگا اسٹار سلمان خان کے ساتھ فرہاد سمجی کی کبھی عید کبھی دیوالی میں کام کریں گی۔ توقع ہے کہ فلم اگلے ماہ فلور پر جائے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈی جے، دوواڈا جگنادھم اور گڈالاکونڈا گنیش میں پوجا کے ساتھ کام کرنے کے بعد ، ہدایتکار ہریش شنکر پون کلیان کی بھواڈے یدو بھگت سنگھ کے ساتھ تیسری بار کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔