Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبرقعہ پوش مردپولس کانسٹیبل کی،مسلم علاقوں میں گشت،اشتعال انگیزی کو کوشش

برقعہ پوش مردپولس کانسٹیبل کی،مسلم علاقوں میں گشت،اشتعال انگیزی کو کوشش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : جب امن کے محا فظ ہی ماحول کو خراب کرنے کے در پہ ہوں تو اس سے بری بات کیا ہو سکتی ہے۔ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد میں ایک عجیب و منفرد واقعہ پیش آیا،جہاں خود پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے و ہندو مسلم بھائی چارے کو پامال کرکے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کو شش کی گئی۔

تٖفصیلات کے بموجب پرانے شہر کے ٹپہ چبوترہ،مستعد پورہ جیسے حساس علاقوں میں سادہ لباس میں ملبوس پو لیس کانسٹیبلس،موٹر سیکلوں پر سوار ہوکر اپنی پیشانی پر زعفرانی تلک لگا کر اور موتر سیکل کی پچھلی نشست  پر برقعہ پہنے مرد کانسٹیبل کو بٹھا کر گشت کروانے لگے۔اس دوران بعض مقامی افراد نے اس منظر کو دیکھ کر انہیں روک لیا،اور ان کی اس حرکت پر اعتراض کیا،تو انہیں ہی تحویل میں لے کر پولس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

ایسا لگ رہا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کے نام پر مسلمانوں میں اشتعال ا پیدا کرنے کے لئے خود قانون کے محافظ ہی ایسی اوچھی حرکت کر رہے ہیں۔اور شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسی بھی اطلاعات ملی ہیں کہ ٹپہ چبوترہ،مستعد پورہ کے علاوہ دوسرے مسلم علاقوں میں بھی ایسی ہی مہم چلائی جا رہی ہے،جس کا مقصد صرف اور صرف کشیدگی پیدا کرنا ہے۔پولس کی جانب سے اس طرح کی حرکت نا قابل قبول ہے۔محکمہ پولس کے اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔