Thursday, April 24, 2025
Homesliderبس اسٹیشنوں پرمن مانی پارکنگ فیس،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

بس اسٹیشنوں پرمن مانی پارکنگ فیس،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔بس اسٹیشنوں پر پارکنگ فیس گاڑیوں کے مالکان کی جیبوں پر مزید بوجھ بڑھا رہی ہیں اور  مہاتما گاندھی بس اسٹیشن  اور جوبلی بس اسٹیشن (جے بی ایس ) پر ادا  کی جانے والی پارکنگ کی فیسوں سے عام آدمی کی جیبوں میں بڑے سوراخ ڈال رہی ہے ۔ اگر گاڑیوں کے مالکان نے پارکنگ لاٹ والے  سے پارکنگ کی فیس کی ادائیگی سے انکار کردیا تو  ایسے واقعات پیش پیش آرہے ہیں کہ گاڑی والے اور پارکنگ والے کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر دیکھنے کو ملے رہے ہیں ۔ جویلی بس اسٹیشن میں پارکنگ کے ان کارکنوں کے  ہاتھا پائی  والے سلوک کا نشانہ بننے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے  غم کا اظہار کیا ہے۔

 بس اسٹیشنوں میں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر خانگی افراد کے ہاتھوں میں ہے۔ لیکن پارکنگ فیس تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ذریعہ طے کی جاتی ہے۔ دو پہیئوں کے لئے  پارکنگ کی فیس تین گھنٹے کے لئے 10 روپے ، 15 گھنٹے کے لئے 30 روپے اور 24 گھنٹے کے لئے 50 روپے ہے۔ فور وہیلرز کی فیس بالترتیب 20 ، 50 اور 75 روپے تین ، 15 اور 24 گھنٹے کی ہے۔ پارکنگ فیس کی نمائش کرنے والے بورڈز عوامی نظروں سے دور دراز کونے میں آویزاں ہیں۔ گاہکوں کو پارکنگ والوں کے ذریعہ مانگ کی گئی رقم کوادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی ان سے سوال کرتا ہے تو ، انہیں پارکنگ اٹینڈ کرنے والوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 پارکنگ کے اہلکار گاڑی کھڑی کرنے کے اوقات میں شرارتیں کرتے رہے ہیں۔ اگر وہ وقت ایک منٹ بھی بڑھ جائے تو وہ دس روپے مزید ادار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ جب وہ اپنے دو پہیے والی گاڑی  کو 15 گھنٹوں کے لئے کھڑا کرتا ہے تو صارف کو 30 روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔ تاہم ، پارکنگ اٹینڈینٹ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 50 روپے تک کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اسی طرح  وہ 24 گھنٹے اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے والے افراد کے ذریعہ ادا کی جانے والی فیس کے ساتھ بھی بدعنوانی  کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے عہدیدار کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے آر ٹی سی بس اسٹیشن  پر پارکنگ کے علاوہ اسٹال کھانے پینے کی اشیاء ، پانی کی بوتلیں ، نمکین  غذائیں اور ٹفن مقررہ  قیمتوں سے زیادہ قیمت پرفروخت کرتے ہیں۔