Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہبلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لئے گھر گھر جاکر مہم چلائیں گے...

بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لئے گھر گھر جاکر مہم چلائیں گے اتم کمار ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ٹی پی سی سی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے آج کہا ہے کہ وہ عنقریب منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری کے طور پر کیڈر تیار کرنے کے لئے ریاستی دارالحکومت میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائیں گے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں،ٹی پی سی سی سر براہ نے مجوزہ میونسپل ایکٹ پر انہوں نے کہا کہ مجوزہ ایکٹ میں عوامی نمائندوں کے اختیارات ضلعی کلکٹرز کو منتقل کرنا ظلم ہے۔وہ عدالت میں اس کو چیلنج کریں گے۔اتم کمار نے کہا کہ مجوزہ میونسپل ایکٹ سے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے آمرانہ رحجانات کا واضح طور پر انکشاف ہوا ہے۔

ہریتا ہرم پروگرام پر وزیر اعلیٰ کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے،اتم کمار نے حیرت کا ظہار کیا کہ ”وزیر اعلیٰ یا ان کے کنبہ کے ساتھی ہریتا ہرم پروگرام کی ناکامی پرکیا  اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔؟

آر ٹی آئی ایکٹ میں ترمیم پر بی جے پی کو ٹی آر ایس ارکان کی حمایت پر،ٹی پی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ ”یہ دونوں فریقوں کے مابین گہری دوستی کی ایک بہترین مثال ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان فرضی لڑائی ہوئی ہے۔کانگریس اکیلے ہی ریاست میں ٹی آر ایس کی متبادل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیادت،ریاست میں کام نہیں کرے گی۔

سابق وزیر ع ایم ایل اے سریدھر بابو نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے آئین میں 74ویں ترمیم کے جذبے کو کمزور کر دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ایکٹ میں مناسب ترامیم کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کرائے۔