Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہبلدیات کے مئیروں اور صدور کا انتخاب 27جنوری کو کیا جائے گا

بلدیات کے مئیروں اور صدور کا انتخاب 27جنوری کو کیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: 22جنوری کو ریاست تلنگانہ میں 120 میونسپلٹیوں اور9میونسپل کارپوریشنوں کے لئے ووٹنگ ہو ئی۔اور 25جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔اطلاع کے مطابق،مئیروں اور صدور کا انتخاب 27جنوری کو کیا جائے گا۔ریاستی الیکشن کمیشن نے کارپوریشنوں اور بلدیات کے لئے بالترتیب نئے مئیرز،صدور منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ایگزیکیٹیو اجلاس ہوگا اور 27 جنوری کی شام تقریباً ساڑھے 12 بجے شہری بلدیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں کے لئے رہنماؤں کا انتخاب کیا جائے گا۔ادھر،ٹی آر ایس پارٹی انتخابات میں 90 فیصد سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کی امید کر رہی ہے۔ٹی آر ایس قائدین کے سی آر،کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے مئیر اور چئر پر سن کے عہدوں پر فوکس کیا ہے۔

بحیثیت وزراء،ارکان اسمبلی،129 یو ایل بی میں 71 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا۔توقع ہے کہ ڈپٹی مئیر اور وائس چئر پر سن کے انتخاب کے لئے 25 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔