Wednesday, April 23, 2025
Homesliderبمراہ اور راہول  نے ٹی20 ورلڈکپ کی امیدیں بڑھادیں

بمراہ اور راہول  نے ٹی20 ورلڈکپ کی امیدیں بڑھادیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ جسپریت بمراہ کی ممبئی انڈینز کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل کی شاندار بولنگ سے بھلے ہی  پیر کی رات پانچ بار کے آئی پی ایل چمپئن ممبئی کو  فتح نہ دلواسکی ہو لیکن پانچ وکٹوں کے حصول نے سلیکٹرز کو اس کی اہمیت سے آگاہ کردیا ہوگاکہ  ہندوستان کے 28 سالہ کرکٹر کا مقصد اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا مقام  اور بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

 بمراہ نے پیر کے روز سب کو یاد دلایا کہ وہ آئی پی ایل میں کتنا اچھا ہے، حالانکہ ان کی کارکردگی ٹورنمنٹ  میں دیر سے آئی ہے کیونکہ ممبئی انڈینز اس سال کے خطاب کے لیے دوڑ سے باہر ہیں۔فاسٹ بولر بمرا ہ نے کے کے آرسے شکست  کے دوران ممبئی انڈینز کے لیے چار اوورز میں 5/10 کے شاندار اعداد و شماردرج کئے اور ان کے پاس اب ٹورنمنٹ کے لیے 10 وکٹیں ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ہارنے والی ٹیم میں ان کے اعداد و شمار دوسرے نمبر پر تھے کیونکہ  6/19 سے آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا 2016 میں رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کے لیے یہ اعداد وشمار درج کرچکے ہیں ۔

اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے انتخاب کےلئے ہندوستانی سلیکٹرز میگا ایونٹ کے مظاہروں پر گہری نظر رکھیں گے  اور ان میں سرفہرست اوپنر کے ایل راہول ہیں۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے کپتان نے آئی پی ایل 2022 میں اب تک 451 رنز بنائے ہیں، جو اس سیزن میں آئی پی ایل میں کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ رنزہیں۔ تاہم پنجاب کنگز کے کھلاڑی شکھر دھون (381) زیادہ پیچھے نہیں ہیں اور انہیں ابھی بھی اس سال کے آخر میں ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہئے۔

اس دوڑ میں ہاردک پانڈیا (گجرات ٹائٹنز کے لیے 333 رنز) اور شریاس آئیر (336 رنز کولکتہ نائٹ رائیڈرز) بھی شامل ہیں جو  ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرفہرست 10  بیٹرس میں شامل ہیں۔ تجربہ کار ویرات کوہلی (رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 216 رنز) اور روہت شرما (ممبئی انڈینز کے لیے 200 رنز) اپنے اعلیٰ معیار سے نیچے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جب کہ رشبھ پنت (دہلی کیپٹلز کے لیے 281 رنز) بعض اوقات اچھے دکھائی دیتے ہیں۔

 لیگ اسپنر یوزویندر چہل 22 وکٹوں کے ساتھ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے کلدیپ یادو (19.55 پر دہلی کیپٹلس کے لیے 18 وکٹیں) اور تجربہ کار فاسٹ بولر  ٹی نٹراجن (سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 17 وکٹیں ) زیادہ دورنہیں ہیں ۔ موجودہ فارم کی بنیاد پر ان میں سے زیادہ تر کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے لیکن ٹورنمنٹ چھ ماہ کے فاصلے پر ہے اور زخموں  اور فارم کھیل کا حصہ  ہونے کے باعث سلیکٹرز شاید آئی پی ایل مظاہروں  کی بنیاد پر فیصلہ سنانے کے بجائے انتظار کرنا چاہیں گے ۔