Sunday, June 8, 2025
Homesliderبمراہ کے بیرون ملک 100 وکٹیں مکمل

بمراہ کے بیرون ملک 100 وکٹیں مکمل

- Advertisement -
- Advertisement -

سنچورین۔ ہندوستانی فاسٹ بولر  جسپریت بمراہ نے  اپنی ریکارڈ کی کتاب میں ایک اور باب کا اضافہ کرتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ میں گھر سے دور بیرونی سرزمین پر 100 وکٹیں لینے کا سنگ میل حاصل کیا۔ قومی فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان سنچورین کے سوپر اسپورٹ پارک میں رواں پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن انجام دیا۔

وین ڈیر ڈوسن بیرون ملک میں بمراہ کے 100 ویں ٹسٹ شکار بن گئے۔ 28 سالہ کھلاڑی کے پاس اب 105 وکٹیں ہیں جن میں سے 101 گھر سے باہر آئی ہیں۔ بمراہ، جنہوں نے 2018 میں جنوبی افریقہ میں اپنا ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد سے اب تک وہ  25 ٹسٹ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 23 بیرون ملک میں  آئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر بمراہ  نے شاندار اسپیل کیا اور آخری آدھے گھنٹے میں دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے قریب لا کھڑا کیا ہے  ۔ ہندوستان اب سنچورین میں ٹسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں جیت سے 6 وکٹ دور ہے۔ وین ڈیر ڈوسن کو آؤٹ کرنے کے بعد،فاسٹ بولر یارکر مارا جس کی بدولت دن کی آخری گیند پر نائٹ واچ مین کیشو مہاراج آوٹ ہوئے ۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں بمراہ ہندوستانی ٹیم کےلئے ٹی 20 ، ونڈے اور ٹسٹ کے سب سے کامیاب ترین بولر بن کر ابھرے ہیں اور ان کے ساتھ محمد سمیع کی ٹسٹ میں ایک شاندار جوڑی بن چکی ہے جو ہندوستان کو ملک اور بیرون ملک فتوحات دلوانے میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ٹسٹ کی دوسری اننگز میں جہاں بمراہ نے بیرون ملک 100 ٹسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیاہے وہیں اس ٹسٹ کی پہلی اننگز میں محمد سمیع نے اپنے ٹسٹ کرئیر کے 200 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔