Sunday, June 8, 2025
Homesliderبمرا چوتھے ٹسٹ سے باہر

بمرا چوتھے ٹسٹ سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد۔ ہندوستانی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ بمرا نے ذاتی مصروفیات  کی وجہ سے 4 مارچ کو احمد آباد میں شروع ہورہے  سیریز کے آخری ٹسٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بمرا کو چوتھے ٹسٹ کے لئے ٹیم سے رخصت دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے بموجب بمرانے بی سی سی آئی سےرخصت کی  درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اعلان کیا ہے کہ چوتھے ٹسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ہندوستان نے چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں 2-1کی سبقت حاصل کرلی  ہے۔ چینائی میں پہلا ٹسٹ انگلینڈ نے 227رنز سے جیتا تھا جس کے بعد ہندوستان نے دوسرا ٹسٹ 317رنز سے اپنے نام کرکے سریز  کو مساوی موقف میں لا کھڑا کیا جبکہ  احمدآباد میں تیسرا ٹسٹ اپنے نام کرکے آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے  کے امکانات روشن کرلئے ہیں۔

ہندوستان کواب مودی  میدان پر ہونے والے چوتھے اور آخری مقابلے کو جیتنا یا ڈرا کرنا  کافی ہے جس سے وہ اس سال جون میں انگلینڈ کے لارڈ میدان پر ہونے والی آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا کیونکہ  تیسرے ٹسٹ میں شکست کے ساتھ انگلینڈ عالمی چمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔
تیسرے ٹسٹ میں مودی  اسٹیڈیم کی پچ پر اسپنروں کا جلوہ رہا اور فاسٹ بولروں  کو اپنا کمال دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ بمرا نے انگلینڈ کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ میں صرف چھ اوور کی بولنگ  کی تھی۔ دو دن میں ختم ہوئے اس میچ میں جملہ 30وکٹیں گری جن میں سے 28 وکٹیں اسپنروں کو ملیں۔ بمرا نے اس سیریز میں دو ٹسٹ میچ کھیلے جن کی تین اننگز میں 48اوورس کی بولنگ میں چار وکٹس لئے۔ اس دوران انہوں نے ایک اننگز میں 84رن دیکر تین وکٹ بھی لئے تھے۔