وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی(BHU)کے ایک طالب علم کو کیمپس کے احاطے میں گو لی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔جس کے بعد کافی تناؤ بڑھ گیا ۔پولس نے چہارشنبہ کو کہا کہ اس معاملہ میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔BHUکے ہاسٹل اور آس پاس کے علاقے میں پولس نے چھاپہ مارا اور روپیش،ابھشیک رائے اور دیگر دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
منگل کی شام ان چاروں بائک سواروں نے لال بہادر شاستری ہاسٹل کے سامنے گورو سنگھ نامی طالب علم کو گو لی ماری۔گورو سنگھ جس نے پیٹ میں گولی لگی تھی،اس کو بنارس ہندو یو نیورسٹی BHUکے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کےTrauma Centreلے جایا گیا ۔جہاں پر چہارشنبہ کو اس نے دم توڑ دیا۔
طلباء کے مطابق گورو سنگھ اپنے دوستوں کے ساتھ بات کر رہا تھا کہ اسی وقت بائیک پر سوار حملہ آوروں نے اسے لگ بھگ شام سات بجے گو لی ماردی۔
اس واقعہ کے بعد کیمپس میں کھلبلی مچ گئی اور طلباء نے Trauma Centreمیں تباہی مچا دی۔مارا گیا طالب علم کمپیوٹر اپلیکیشن میں ماسٹرس کر رہا تھا اور دسمبر 2017میں ایک لڑائی میں شامل ہونے کے سلسلہ میں وہ 2018میں جیل جا چکا تھا۔اس کے بعداسے کالج سے نکال دیا گیا تھا۔