Friday, March 29, 2024
Homesliderبنگالی اداکارہ پلابی ڈے اپنے گھر میں مردہ پائی گئی

بنگالی اداکارہ پلابی ڈے اپنے گھر میں مردہ پائی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ  ۔ بنگالی ٹیلی ویژن سیریلز کی مقبول اداکارہ پلابی ڈے جنوبی کولکتہ میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں جہاں وہ اپنے دوست شگنک چکرورتی کے ساتھ رہتی تھیں۔ اس کی لٹکتی لاش سب سے پہلے چکرورتی نے دیکھی   اور اس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ آج جب  صبح وہ سگریٹ خریدنے باہر گیا تھا۔ واپس آنے کے بعد اس نے اس کی لٹکی ہوئی لاش دیکھی جو اس کے لئے حیران کن منظر تھا ۔

 پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایک تفتیشی عہدیدار نے واقعہ کی ابتدائی اطلاعات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ متوفی اداکارہ رواں سال 24 اپریل سے جنوبی کولکتہ میں کرائے کی رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔ اس کا دوست شگنک چکرورتی شروع سے اسی رہائش گاہ پر اس کے ساتھ رہ رہا تھا۔

بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اس کے دوستوں اور ساتھیوں نے اس واقعہ اور اداکارہ کی اس طرح موت پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے جبکہ کوئی بھی اس سخت قدم کے پیچھے کوئی وجہ نہیں جان سکا۔ پلابی ڈے بنگالی ٹیلی ویژن سیریل سے محبت کرنے والوں میں امی سراج بیگم اور مون مانے نا جیسے سیریلز میں اپنے کرداروں سے کافی مقبول ہو گئی تھیں۔اس کے علاوہ وہ بنگالی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول  اداکارہ مانی جاتی  ہیں ۔اس واقعہ کے بعد نہ صرف کالونی بلکہ ٹی وی کی دنیا میں سب ہی لوگ موت کی وجہ جاننے کے لئے بے صبری سے حقائق کا انتظار کررہے ہیں ۔