Wednesday, April 24, 2024
Homesliderبنگال میں 2 مئی کے بعد ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے...

بنگال میں 2 مئی کے بعد ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا : مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمو ل کانگریس نظر نہیںآرہی ہے ، میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور امید ہے کہ 2 مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی رائے دہی میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دیدی رخصت ہورہی ہے ۔بنگال میںا یسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی ہی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کے بنگال کی تعبیر کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مکھرجی کے نظریات اور فکر نے ہمیں عوام کے لئے جدو جہد کرنے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لئے حوصلہ دیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آج کل پوچھ رہی ہیں کہ کیا بی جے پی خدا ہے جو جانتی ہے کہ وہ جیت رہی ہے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنتا جناردن خدا کی شکل ہے اور اس کے چہرے کو دیکھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ ہوا کا رخ کیا ہے ۔ آپ کی زبان ، آپ کا غصہ ، آپ کی آواز ، یہاں تک کہ ایک بچہ بھی بتا سکتا ہے کہ دیدی کا پتہ صاف ہورہا ہے ۔آپ کو انتخابات میں شکست ہو رہی ہیں۔ دیدی ، آپ میدان چھوڑ چکی ہیں۔ مودی نے کہا کہ دیدی کو آپ کو بار بار کہنا پڑتا ہے کہ آپ نندی گرام سے انتخاب جیت رہی ہیں۔نندی گرام میں رائے دہی کے دن آپ نے کیا کھیل کھیلاپورا ملک جانتا ہے کہ آپ ہار رہی ہیں۔ اس کے لئے خدا سے مانگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جب آپ کی پارٹی نے اعلان کیا کہ دیدی اب بنارس سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گی ، تو کوئی بھی سمجھدار شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حالت خراب ہے ۔دیدی کو سیاست کرنے کے لئے بنگال سے باہر جانا پڑے گا۔

ممتا کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آپ کو کچھ دن کہنا پڑے گا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے ۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ مسلم ووٹ بینک آپ کے ہاتھ سے چلا گیا ہے ۔ مسلمان آپ سے منہ موڑ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ممتا بنرجی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیے رہی ہیں۔ممتا بنرجی نے جو کچھ کہہ رہی ہیں ۔اگر میں یہ بات کہتا کہ ہندو متحد ہوکر بی جے پی کو ووٹ دیں تو الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے مل جاتا ۔ماضی میں مجھے الیکشن کمیشن نوٹس دے چکا ہے ۔اخبارات کی سرخیاں بھری ہوئی ہیں ۔اخباروں نے خصوصی اداریے لکھ کر میری تنقید کرچکے ہیں ۔