دبئی ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے مجوزہ دورہ ہند پر آمد غیریقینی صورتحال کا شکار تھی لیکن اب آئی سی سی کی جانب سے ان پر دوسالہ پابندی عاید کردی گئی ہے اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے کہا ہیکہ شکیب الحسن کے دورہ ہند پر موجودگی پر سوالیہ نشان تھا کیونکہ دو برس قبل انہوں نے سٹہ بازوں کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے کی تفصیلات سے حکام کو آگاہ نہیں کیا اور اس برتاؤپر ان سے سوال کیا جارہا ہے۔ اس تناظر میں اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن پر مبینہ طور پر 18 ماہ کی پابندی عائد ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ ہند سے قبل بی سی بی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ہند کا آغاز 3 نومبر کو 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں کے پہلے میچ سے کرے گی جس کے بعد دو ٹسٹ مقابلے بھی کھیلے جانے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ایک معروف بنگالی روزنامہ سماکل کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اصرار پر شکیب الحسن کو بی سی بی نے دورہ ہند کیلئے ٹیم کی پریکٹس سے دور رکھا گیا تھا۔ یہی وجہ ہیکہ شکیب الحسن نہ پریکٹس گیمس کا حصہ بنے اور نہ ہی گذشتہ رات ہوئے اجلاس میں وہ شریک بھی نہیں ہوئے جیسا کہ یہ اجلاس کولکتہ میں ہندوستان کے خلاف ڈے نائیٹ ٹسٹ کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا۔
یاد رہے دو سال قبل مبینہ طور پر ایک سٹے باز نے بین الاقوامی مقابلہ میں شکیب الحسن سے رابطہ کیا تھا لیکن شکیب الحسن نے اس کی اطلاع آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکوریٹی یونٹ (اے سی ایس یو) کو نہیں دی تھی اور قانون کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کی پاداش میں ان پر یہ پابندی عاید کی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق شکیب نے حال ہی میں اے سی ایس یو کے تفتیشی عہدیداروں سے اس بارے میں اعتراف کیا ہے۔
بی سی بی کے سربراہ نظام الحسن کو 32 سالہ شکیب الحسن کا رویہ عجیب و غریب نظر آنے لگا ہے۔ شکیب جوکہ بنگلہ دیش کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں 11000 سے زائد رنز اور 500 سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔ نظام الحسن نے روزنامہ ڈیلی اسٹار سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ہند کیلئے تمام منصوبہ بندی صحیح سمت گامزن ہے اور اگر کوئی دورہ پر نہیں جانا چاہتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم اسے جلدی بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکیب کا ایسا رویہ پہلے نہیں تھا۔ وجوہات جو بھی ہو میری توجہ دورہ ہند پر مرکوز ہے اور میںکھلاڑیوں کے متعلق زیادہ فکرمند نہیں ہوں کیونکہ اگر کوئی کھلاڑی دور ہند پر جانا نہیں چاہتا ہے تو ہمارے پاس متبادل کھلاڑی موجود ہے۔
میر پور میں پریکٹس گیم کے علاوہ پری ٹور کیمپ سے محروم رہنے کے بعد شکیب الحسن کی ہندوستانی دورہ پر ٹیم کی قیادت اور موجودگی غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی تھی۔ ٹیم کو چہارشنبہ کے دن ہمسایہ ملک روانہ ہونا ہے اورشکیب الحسن کی عدم موجودگی میں ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی مشفق الرحیم ٹسٹ میں ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں جبکہ 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں محموداللہ ریاض اور مصدق حسین میں کسی ایک کو کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ ایڈن گارڈن میں ڈے نائیٹ ٹسٹ کی تجویز دی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 مقابلہ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 14 نومبر کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا اندور میں آغاز ہوگا جبکہ ایڈن گارڈنس میں 22 نومبر کو ڈے نائیٹ ٹسٹ کے آغاز ہوگا۔