Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیبنگلہ دیش میں دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 7افراد ہلاک، 32زخمی

بنگلہ دیش میں دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 7افراد ہلاک، 32زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بندر گاہ والے شہر چٹو گرام میں اتوار کے روز گیس لائن دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 32افراد زخمی ہوگئے۔عہدیدار کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے زیریں منزل کا اگلا حصہ گرگیا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گیس پھیلنے سے ہوئے دھماکے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

واضح ہو کہ بنگلہ دیش میں گیس کے حادثات عام بات ہیں۔اکتوبر میں ڈھاکہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے تھے۔فبر وری میں،ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں عمارتوں کے ذریعہ گیس سلندر دھماکے کے نتیجے میں خوفناک آگ لگنے سے 81افراد ہلاک ہوگئے  تھے۔