Sunday, June 8, 2025
Homesliderبنگلہ دیش میں پہلی میٹرو ٹرین  کا آزمائشی سفرکامیاب

بنگلہ دیش میں پہلی میٹرو ٹرین  کا آزمائشی سفرکامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو ریل نے 20.1 کلومیٹر پراجیکٹ کے ایک حصے پر آزمائشی رن مکمل  کیا   جسے ماس ریپڈ ٹرانزٹ لائن -6 (ایم آر ٹی 6) کہا جاتا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر عبیدالقادر نے ڈھاکہ کے ڈپو میں اس تجرباتی  رن کو جھنڈی دکھائی۔ ایک ٹرین جو چھ ڈبوں پر مشتمل ہوتی ہے ، اپنے ڈپو سے سفر کیا  ہے اور بغیر کسی مسافر کے اپنے راستے میں تین اسٹیشن عبور کیا ہے۔ وزیر کے مطابق  اگر تمام آزمائشیں اور معائنہ ٹھیک ہو گیا تو  ٹرین کو اگلے سال عوامی استعمال کے لیے شروع کیا جائے گا جب ملک کے دو مزید میگا انفراسٹرکچر منصوبوں بشمول پدما برج اور کرنفولی دریائے ٹنل کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

 ڈھاکہ ماس ٹرانزٹ کمپنی لمیٹڈ (ڈی ایم ٹی سی ایل)  جو کہ ایک سرکاری ادارہ ہے ، چین ، جاپان اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کے تعاون سے20.1 کلومیٹر کی میٹرو ریل لائن ، آٹھ پیکجوں میں تقسیم کر رہا ہے۔ لائن 6 16 ایلیویٹڈ اسٹیشنوں اور بجلی سے چلنے والے لائٹ ریل ٹریک پر مشتمل ہے۔

چینی سرکاری ملکیت سینوہائیڈرو کارپوریشن لمیٹڈ اور اطالوی تھائی ڈویلپمنٹ پبلک کمپنی لمیٹڈ  جو تھائی لینڈ میں مقیم ایک تعمیراتی کمپنی ہے اس کمپنی  کو مئی 2017 میں ایم آر ٹی لائن -6 کے لیے سول تعمیرات کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ فروری 2013 میں بنگلہ دیش نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ساتھ تین مراحل میں نافذ ہونے والے میٹرو ریل منصوبے کی مالی اعانت کے لیے قرض کا معاہدہ کیا۔

 قبل ازیں  ایک عہدیدار نے کہا ہے  کہ میٹرو ریل کی اوور ہیڈ تعمیر بنگلہ دیشی حکومت کی ڈھاکہ میں ٹریفک کو روکنے کی کوششوں میں مدد دے سکتی ہے۔ ایک بار جب یہ پروجیکٹ نافذ ہوجائے گا ، چھ ایئر کنڈیشنڈ کشادہ کوچوں والی ٹرین ہر چار منٹ میں دستیاب  رہے گی اور ہر گھنٹے میں تقریبا 60 ہزار مسافروں کو منزل کی سمت لے جائے گی۔