ماؤنٹ مونگانوئی۔ بنگلہ دیش نے چہارشنبہ کو یہاں بے اوول میں پہلے ٹسٹ کے پانچویں دن فاسٹ بولر عبادت حسین کی دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کے شاندار مظاہرہ کی بدولت میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔ ٹورنگا میں ریکارڈ ٹوٹ گئے کیونکہ بنگلہ دیش نے دن پر غلبہ حاصل کیا اور 12 اہم ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ نشانات حاصل کرلئے ۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ یہ بلاشبہ بنگلہ دیش کی بہترین ٹسٹ جیت ہے، جس میں مہمانوں نے میزبانوں کو پریشان کردیا جو کہ موجودہ عالمی ٹسٹ چمپئن ہیں۔نیوزی لینڈ گھر پر 17 میچوں میں ناقابل شکست رہے تھے اور وہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ۔ یہ بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف 16 کوششوں کے بعد پہلی ٹسٹ کامیابی بھی ہے اور آئی سی سی کی درجہ بندی کی سرفہرست 5ٹیموں کی گھر سے دور پہلی کامیابی بھی ہے ۔
نیوزی لینڈ کے لیے یہ 2017 سے گھریلو سرزمین پر ان کی آٹھ سیریز جیتنے والی دوڑ کا اختتام تھا اور ہوم ٹسٹ میں ان کی 17 میچوں کی ناقابل شکست دوڑ کا بھی خاتمہ ہوا۔ دوسری اننگز کے اسپیل 6/46 کے ساتھ ختم کرنے پر عبادت حسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، کیونکہ مہمانوں نے 40 رنز کے نشانہ کا تعاقب دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ میچ میں شرکت کرنے سے قبل 10 ٹسٹ مقابلوں میں 81.54 کی بولنگ اوسط کے ساتھ عبادت نے آخری دو دنوں میں اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیشی بولروں نے جہاں شاندار بولنگ کی وہیں راس ٹیلر (40) نے گھریلومقام پر اپنا آخری ٹسٹ کھیلا، جنہوں نے دوسری اننگز میں واحد مزاحمت کی ۔عبادت نے ٹیلر کے دفاع کوتوڑکر نیوزی لینڈ کو 154/6 پر پہنچا دیا جس کے بعد میزبان ٹیم صرف 169 پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے بولروں کو بہترین فیلڈنگ کی کوششوں سے بھی مدد ملی، کیوں کہ شرف الاسلام اور سب فیلڈر تیج الاسلام نے شاندار کیچز لیے۔
سرفہرست5 ٹیموں کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی بیرونی ٹسٹ جیت اور 61 مقابلوں میں سے بیرون ملک ان کی صرف چھٹی کامیابی ہے ۔ بنگلہ دیش نے شکیب الحسن، تمیم اقبال اور محمود اللہ کے کی عدم باوجودگی کے باوجود تاریخی کامیابی پر مہر لگانے کے لیے 16.5 اوورز میں درکار 40 رنز کا آسان نشانہ حاصل کرلیا کیا۔ بنگلہ دیش نے اس سے قبل نیوزی لینڈ میں تینوں فارمیٹس میں اپنے 43 میچوں میں سے کوئی بھی مقابلہ نہیں جیتا تھا، جب کہ بنگلہ دیش کی اس کامیابی کے نتیجے سے نیوزی لینڈ کی آٹھ سیریز کی گھریلو کامیابی کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا جو 2017 سے شروع ہوا تھا ۔