حیدرآباد : آندھرا پردیش کے وزیر بوتسہ ستیہ نارائنا نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاستی دارالحکومت کے بارے میں اپنے پہلے بیان پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ امراوتی میں ریاستی دارالحکومت کی تعمیر ایک بہت بڑا مالی بوجھ ہے،انہوں نے کہا کہ امراوتی میں دارالحکو مت کا معاملہ موجودہ حکومت کے زیر غور ہے۔
آج وجئے نگرم ضلع میں میدیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بوتسہ نے ریاستی دارالحکومت کے معاملہ پر دوہرے معیارات کو اپنانے پر جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) کے سربراہ پون کلیان کی سرزنش کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ تلگو دیشم ھکومت نے سیوارام کرشنا کمیٹی کی اس رپورٹ پر غور نہیں کیا کہ’امراوتی میں ریستی دارالحکومت کو سیلاب کا خطرہ ہوگا۔