وجئے واڑہ : آندھرا پردیش کے گو رنر کی حیثیت سے بِسوابھوشن ہری چندن نے چہارشنبہ کو حلف لیا۔آندھرا پردیش کے چیف جسٹس سی۔پروین کمار نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نئے گورنر کو حلف دلایا۔
اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور انکے کابینی وزراء اور سینئیر افسران بھی موجود تھے۔اوڑیشہ کے سابق وزیر و بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر بِسوابھوشن ہری چندن،2014مین ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے پہلے گورنر بنے ہیں۔
84سالہ ای ایس ایل نر سمہن جو2009سے متحدہ آندھرہ پردیش کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ریاست کی تقسیم کے بعد سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ،دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر تھے۔اب آندھرا پردیش کے لئے بِسوابھوشن ہری چندن نئے گورنر بنے ہیں۔
وجئے واڑہ میں ایک سرکاری بھون،جو پہلے وزیر اعلیٰ کا کیمپ آفس تھا،اسے عارضی راج بھون میں تبدیل کیا گیا ہے۔