نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز مرکز میں نریندر مودی حکومت پر خوردہ افراط زر کی شرح کو ساڑھے5سال کی بلند ترین سطح پر 7.35فیصد تک پہنچانے پرکہا کہ بی جے پی نے چوری کے بعد غریبوں کے پیٹ پر لات ماردی ہے۔
ایک ٹویٹ میں پریانکا گاندھی،جو مشرقی اتر پردیش کی انچارج بھی ہیں،نے کہا ”سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو رہی ہیں۔جب سبزیاں،خوردنی تیل،دالیں اور گندم کے آٹے کی قیمتیں مہنگی ہوجائیں گی،تو غریب کیا کھائیں گے۔؟اور کساد بازاری کی وجہ سے لوگوں کو کام تک نہیں مل رہا ہے۔لوگوں کی جیب سے رقم چوری کرنے کے بعد بی جے پی حکومت نے اب ان کے پیٹ پر لات ماردی ہے“۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق،ہندوستان کی دسمبر میں خوردہ افراط زر 65ماہ کی بلند ترین سطح7.35فیصد پر آگیا۔جو نومبر میں غذائی قیمتوں میں عیاں اضافے کے ایک روز بعد 5.54 فیصد تھا۔ قومی شماریات آفس کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق،سال بہ سال (وائے او وائے) کی بنیاد پر،دسمبر کے لئے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ تھا،جب خوردہ افراط زر 2.11 فیصد تھا۔
اسی طرح،صارف فوڈ پرائس انڈیکس (سی ایف پی آئی) نومبر 2019میں 10.01 فیصد اضافے سے 14.12 فیصد تک زیر غور رہا اور اس سے پچھلے سال کی اسی مدت کے لئے (-) اور2.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔