Wednesday, April 23, 2025
Homesliderبڑے نام جو ٹی آر ایس کی کرسی بچانہ سکے

بڑے نام جو ٹی آر ایس کی کرسی بچانہ سکے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ایم ایل سی کلوکونٹلا کویتا سمیت ٹی آر ایس کے متعدد اعلی قائدین اس بات کو یقینی بنانے میں ناکام رہے کہ پارٹی کے امیدواروں کو ان کی سرپرستی میں آنے والے متعلقہ ڈویژنوں میں فاتح قرار پائے۔ اس دوران شہری نظم ونسق کے وزیر کے ٹی راما راؤ ، وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ اور کچھ دوسرے ، ٹی آر ایس امیدواروں کی سرپرستی میں امیدوار اپنی نشستیں برقرار رکھنے میں کامیاب نیں ہوگئے ، جہاں بھی بڑے ناموں نے مہم چلائی تھی وہاں ان کا امیدوار کامیاب نہیں ہوا ۔ گلابی پارٹی نے وزراء اور ایم ایل سی سمیت اعلی قائدین کو جی ایچ ایم سی کے 150 ڈویژنوں کا انچارج مقرر کیا تھا۔ تاہم ان میں سے بہت سے سینئر قائدین اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

مثال کے طور پر ، کے کویتا گاندھی نگر ڈویژن کے انچارج تھی۔ وہ پارٹی کے امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے وہاں ڈیرے ڈال چکی تھیں۔ قسمت کی بات یہ تھی کہ ، گاندھی نگر کے بی جے پی امیدوار اے پوانی نے اس نشست میں کامیابی حاصل کی ، جس نے اس نشست میں ٹی آر ایس کارپوریٹر کو شکست دی۔ تاہم ، بھارتی نگر جہاں ہریش راؤ انچارج تھے ،ٹی آر ایس کے امیدوار نے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کے امیدوار ڈویژنوں میں بھی ہار گئے جہاں وزرا جی جگدیش ریڈی ، پی سبتھا اندرا ریڈی اور وی سرینواس گاؤڈ انچارج تھے مونڈا مارکیٹ میں جہاں ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما راؤ گوڈ مقیم ہیں یہاں سے بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ دریں اثنا ، وزراء ویمولا پرسنت ریڈی ، ستی وتی راٹھود اور کوپولا ایشور نے ٹی آر ایس کےلئے کامیابی حاصل کی۔ بھارتی نگر میں ہریش اپنی چھڑی لہراتے رہے ۔ بھارتی نگر میں جہاں ہریش راؤ گلابی پارٹی کے انتخابی انچارج تھے وہاں ٹی آر ایس امیدوار نے مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی۔ وزراء ویمولا پرسنت ریڈی ، ستی وتی راٹھود اور کوپولا ایشور نے بھی اپنے اپنے ڈویژنوں میں ٹی آر ایس امیدواروں کی جیت حاصل کی۔