Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگبھیم آر می چیف چندر شیکھر آزاد کو ملی مشروط ضمانت

بھیم آر می چیف چندر شیکھر آزاد کو ملی مشروط ضمانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بھیم آر می چیف چندر شیکھر آزاد کو پرانی دہلی کے دریا گنج تشدد کیس میں دہلی کی تیس ہزاری عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ایڈیشنل جج کامنی لاؤ نے آزاد کو ضمانت دیتے ہوئے کچھ شرطیں بتائیں۔چندر شیکھر آزاد کو دہلی کے دریا گنج میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے چندر شیکھر سے چار ہفتوں کے لئے دہلی چھوڑ نے کو کہا ہے۔اور چار ہفتوں تک ہر ہفتے کے روز سہارنپور پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی بھی ہدایت دی ہے۔فیصلے کے بعد عدالت نے چندر شیکھر آزاد کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شاہین باغ نہیں جائیں گے۔اور نہ ہی وہاں جاری احتجاج میں وہ کسی بھی طرح شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔

جج کامنی لاؤ نے یہ بھی واضح کیا کہ سہارنپور کے لئے روانہ ہونے سے قبل،اگر آزاد دہلی میں جامع مسجد یا روی داس مندر سمیت کسی بھی جگہ جانا چاہتے ہیں،تو دہلی پولیس انہیں نہیں روکے گی۔

بھیم آر می چیف چندر شیکھر آزاد کی ضمانت پر سماعت کے دوران،تیس ہزاری عدالت نے بھی سرجنش کی۔عدالت کے چندر شیکھر سے کہا کہ ”آپ کو ادارے اور وزیر آعظم کا احترام کرنا چاہئے“۔چندر شیکھر نے رام پرساد بسمل کا گانا ٹویٹ کیا،وہ اسے ہر روز گاتے ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ،کیا اس ٹویٹ سے لوگ پریشان نہیں ہوں گے۔؟اس پر چندر شیکھر کے وکیل نے کہا کہ آر ایس ایس کا بھی ٹویٹ ہے۔

جس پر عدالت مشتعل ہو گئی اور کہا کہ آپ یہاں کسی اور کے ٹویٹ کا ذکر مت کیجئے۔محمود پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جب مودی جی کو کسی سے پریشانی ہوتی ہے تو پولیس کو بھیج دیتے ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ آپ وزیر آعظم اور ادارے کا احترام کریں۔