Sunday, June 8, 2025
Homesliderبہار انتخابات، آرٹیکل 370 کے ذریعہ کانگریس اور بی جے پی کی...

بہار انتخابات، آرٹیکل 370 کے ذریعہ کانگریس اور بی جے پی کی ایک دوسرے پر تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے کانگریس کے بیان کے ایک دن بعد بی جے پی نے ہفتے بہار اسمبلی انتخابات کے اپنے منشور میں کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر علیحدگی پسندوں کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے بہار انتخابات سے قبل ووٹ اکٹھا کرنے کے لئے معاشرے کو تقسیم کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ لوگوں نے جموں و کشمیر میں حکومتی اقدام کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دیکھا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں کتنی پیشرفت ہوئی ہے، پھر بھی کانگریس علیحدگی پسندوں کی دھنیں گا رہی ہے۔ کانگریس ایک تنگ نظر پارٹی بن چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ جذبات کے خلاف موقف اختیارکررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہوکانگریس پاکستان اور چین کی تعریف کرتی ہے ۔ انہوں نے راہول گاندھی پر الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کی تعریف کی ہے۔یاد رہے کہ کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر کے عوام کے وقار اور حقوق کی بحالی کے لئے پ±ر عزم ہے اور 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کے من مانی اور غیر آئینی فیصلوںکو بازیافت کرنا ہوگا۔

گذشتہ سال حکومت نے آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دیا تھا ، جس نے اس خطے کو خصوصی حقوق دیئے تھے اور کشمیر کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کانگریس پر اپنے موقف کے لئے تنقید کی تھی اور جمعہ کی شب ٹویٹ کیا تھا ۔چونکہ کانگریس کے پاس بات کرنے کے لئے کوئی اچھی حکمرانی کا ایجنڈا نہیں ہے لہذا وہ بہار انتخابات سے قبل اپنی تقسیم ہند کی گھناو¿نی چالوں پر واپس آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے پاکستان کی تعریف کی اور چدمبرم نے کہا ہے کہ کانگریس آرٹیکل 370 کی واپسی چاہتی ہے۔