Friday, March 29, 2024
Homeٹرینڈنگبہار حکومت نے ”جل۔جیون۔ہریالی“مہم کے تحت طویل انسانی زنجیر کا انعقاد کیا

بہار حکومت نے ”جل۔جیون۔ہریالی“مہم کے تحت طویل انسانی زنجیر کا انعقاد کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: بہار حکومت کی جانب سے،”جل۔جیون۔ہریالی،مہم کو فروغ دینے اور بچپن کی شادی اور جہیز کے نظام جیسے معاشی برائیوں کی روک تھام کے لئے شعور بیدار کرنے کے لئے ایک انسانی زنجیر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔جبکہ نتیش کمار کی زیر قیادت حکومت نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں افراد نے اس پروگرام میں حصہ لیا،لیکن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیر قیادت اپوزیشن نے اس کو،وقت،رقم اور کوشش کو ضائع قرار دیا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے،بہار کے چیف سکریٹری دیپک کمار نے کہا کہ 57,76,788افراد نے 18,034 کلو میٹر طویل انسانی زنجیر بنائی اور طویل ترین انسانی زنجیر کا عالمی ریکارڈ بنایا۔اس تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار،نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی،ماھولیات کے ماہر راجندر سنگھ،متعدد وزراء اور عہدیدار شریک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق،دو شرکاء،در بھنگہ میں استاد محمد داؤد اور سمستی پور کی رہنے والی ریشما،کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذ کورہ انسانی زنجیر ماھول کی اہمیت کے بارے میں عوام تک پیغام پہنچانے اور اس کے بارے میں شعور اجاگر کر نے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔انہون نے اس پروگرام کے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”ہم اس طرح کی مہموں    کا انعقاد جاری رکھیں گے“۔

اپوزیشن نے الزام لگایا کہ نتیش کمار نے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی شبیہہ کو فروغ دینے کے لئے سرکاری مشینری اور وسائل کا غلط استعمال کیا،جو اس سال کے دوسرے حصہ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔آر جے ڈی رہنما تیجسوی یاددو نے کہا ”جس طرح سے اسکول کے بچوں کو انسانی زنجیریں بنانے اور ٹھنڈے موسم میں کھڑے ہونے کے لئے کہا گیا تھا،وہ وزیر اعلیٰ کی گھبراہٹ کو بے نقاب کرتے ہیں۔تیجسوی ادو نے کہا ”اسکول کے بہت سے بچے اس پروگرام کے دوران بیمار ہوگئے تھے“۔

یادو نے مزید کہا ”وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹروں کی عدم دستیابی کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا،لیکن ان کی حکقومت نے اس پروگرام کی عکسبندی کے لئے 15ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیاتھا۔اوک اور اپوزیشن رہنما نے کہا کہ یہ ریاست میں بڑھتے ہوے جرائم اور بے روزگاری سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔