Monday, June 9, 2025
Homesliderبیروت دھماکوں میں تباہ اناج کے گودام کی کویت تعمیر نو کرے...

بیروت دھماکوں میں تباہ اناج کے گودام کی کویت تعمیر نو کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی: کویت نے کہا ہے کہ  وہ لبنان کے بیروت دھماکوں میں تباہ ہونے والے اناج کے واحد بڑے گودام کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اناج کے بڑے گودام کی بیروت دھماکوں میں تباہی کے بعد پہلے سے معاشی بحران سے نبرد آزما ملک لبنان میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گنجائش والے بیروت پورٹ کے گودام کی تباہی کا مطلب ہے کہ اناج کے برآمد کنندگان برآمدی اناج کے ذخیرے کے لیے چھوٹے اور خانگی  گوداموں پر انحصار کریں۔مقامی ریڈیو سے گفتگو میں لبنان میں کویت کے سفیر عبد العال القناعی نے کہا کہ گودام کو پہلی مرتبہ 1969 میں کویت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے کی رقم سے تعمیر کیا گیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ کویت اب اس گودام کو دوبارہ تعمیر کرے گا کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ایک دوسرے کے احترام کی علامت ہے۔خیال رہے بیروت دھماکوں میں 180 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکوں میں لبنان کے دارالحکومت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔نگران وزیر خزانہ راؤول نعمة نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوگا۔

لبنان کی دوسری بڑی بندرگاہ ٹریپولی میں اناج کے ایک اور گودام کی تعمیر کا منصوبہ ایک سال پہلے فنڈز کی عدم دستیابی پر روک دیا گیا تھا۔  دھماکوں کے بعد انسانی بنیادوں پر لبنان کے لیے بیرونی امداد کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ تاہم عطیہ دہندگان  نے واضح کیا ہے کہ ملک میں موجودبدعنوانی کے خاتمے کے لیے اصلاحات تک وہ لبنان کی مدد نہیں کریں گے۔