Sunday, June 8, 2025
Homesliderبیروت دھماکوں میں دو افراد کے خلاف وارنٹ جاری

بیروت دھماکوں میں دو افراد کے خلاف وارنٹ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

بیروت: بیروت دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے لبنان کے جج نے مزید دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے  کہ جج فادی ساون نے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں دو وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لبنان کے سرکاری نیوز ایجنسی این این اے کے مطابق کسٹم اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہنا فارس اور جس گودام میں دھماکے ہوئے اس کے ایک کنٹریکٹر نائلہ الحاج کےوارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔خیال رہے بیروت دھماکوں میں 181 افراد ہلاک اور 6500 زخمی ہوئے تھے جب کہ شہر کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

لبنان کی حکومت نے دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بیشتر لوگ ان تباہ کن دھماکوں کی وجہ حکام کی غفلت اوربدعنوانی کو قرار دے رہے ہیں۔ابھی تک دھماکوں کے سلسلے میں تحقیقات کا سامنا کرنے والے 25 افراد میں سے 6کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان میں بیروت بندرگاہ  کے ڈائریکٹر جنرل حسن کورائیتم اور کسٹم کے ڈٓائریکٹر جنرل بدری ڈاھر شامل ہیں۔

لبنانی حکام نے بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کومسترد کردیا ہے تاہم جاری تحقیقات میں غیر ملکی ماہرین لبنانی حکام کی معاونت کر رہے ہیں جن میں امریکی ایف بی آئی کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔فرانس جس کے کئی شہری ان دھماکوں میں مارے گئے ہیں نے بھی الگ سے تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔