حیدرآباد ۔ آر بی آئی کے بموجب علمی تعلیمی سیزن میں ہندوستانی طلبہ جو کہ بیرونی ممالک اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے جاتے ہیں اسمیں 60 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ طلبہ کو بیرونی ممالک تعلیم کے حصول کےلئے صرف وہاں کی یونیورسٹیوں میں داخلہ کا ہی مسئلہ ہی درپیش نہےں رہتا بلکہ بینکوں سے رقومات کا لین دین ، بیرونی کرنسی کی تبدیلی ، بیرونی ممالک قیام و طعام کے اخراجات جیسے چیلنجز درپیش رہتے ہیں ۔ ان چیلنجیز کو آسان کرنے کےلئے تھامس کک انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے کئی ایک سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس سے استفادہ اٹھانے والے طلبہ کو اس سیزن میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
تھامس کک انڈیا کی جانب سے اب ” اسٹڈی بڈی پروگرام ، متعارف کیا گیا ہے جو کہ بیرون ملک تعلیمی سرگرمیوں کےلئے روانہ ہونے والے طلبہ کو گھر تک سہولیات ، فارن ایکسچینج ، مفت اے ٹی ایم ، طلبہ کےلئے مخصوص فضائی ٹکٹس ، ایرلائنز میں سامان کے وزن میں خاص رعایت ، عالمی سطح پر کرنسی نوٹ اور ایک گاڑی جو کہ کئی کرنسیوں کےلئے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے ،یہ تمام سہولیات فراہم کررہا ہے ۔