حیدرآباد : ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود،تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل،کے ذریعہ،ریاست تلنگانہ کے اقلیتی امیدواروں کو مفت کوچنگ کا انتظام کر رہا ہے،کیونکہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس)نے بینک پروبیشنری آفیسر کے 4366عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر آف میناریٹی اسٹڈی سرکل نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اہلیت کا معیار ڈگری ہے۔درخواست فارم کے ساتھ جمع کرانے کے لئے دستاویزات کی فہرست بھی بتائی۔ڈگری سرٹیفکیٹ،انٹر میڈیٹ سرٹیفکیٹ،ایس ایس سی سرٹیفکیٹ،آدھار کارڈ،دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور آن لائن (آئی بی پی ایس) بینک پروبیشنری آفیسر کی درخواست کی منظوری۔
پتہ: تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل،تیسری منزل،جامعہ نظامیہ کامپلکس،رو برو،ایس بی آئی گن فاؤنڈری،حیدرآباد۔
تفصیلات کے لئے فون نمبرس۔۔040-23236113.۔