Sunday, June 8, 2025
Homesliderبین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع سے عوام کو مشکلات

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع سے عوام کو مشکلات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کر دی جس کے بعد عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ڈی جی سی اے نے 26 جون 2020 کو جاری گشتی نامہ میں جزوی نظرثانی کرتے ہوئے اس کی مدت31 جولائی2021 کی رات11 بجکر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی ہے ۔ اس گشتی نامہ کے تحت ملک میں باضابطہ بین الاقوامی پروازوں کی مصروفیات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت والی پروازوں کی مصروفیات پر یہ پا بندی نافذ نہیں ہوگئی ۔ ساتھ ہی دو طرفہ معاہدوں کے تحت چند ممالک کے ساتھ ایر ببل انتظامات میں شروع کی جانے والی پروازوں پربھی پابندی نہیں ہو گئی ۔ ملک میں باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پرگذشتہ سال مارچ میں مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دو ماہ کے وقفے کے بعد گھریلو راستوں پر مسافر پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی تھیں لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندی بدستور جاری ہے ۔ پچھلے گشتی نامہکے ذریعے پابندی میں30 جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے اپنی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ ہندوستان میں بھی صورت حال کچھ مختلف نہیں ہے ۔ایر انڈیا کے حالات تو یہ بتاتے ہیں کہ اس صرف مئی کے مہینے میں اس کے 5 سینئرپائلٹ کورونا وائرس کی وجہ سے اس دنیائے فانی سے چلے گئے جس کے بعد جہاز کے عملہ میں نہ صرف خوف کا ماحول ہے بلکہ عملہ نے ہرجانے کے علاوہ حفاظتی انتظامات اور دیگر سہولیات کی بھی مانگ کردی ہے ۔