Tuesday, June 10, 2025
Homesliderبیوی کو کار سے کچلنے کی کوشش، شوہر کمل کشورمشرا گرفتار

بیوی کو کار سے کچلنے کی کوشش، شوہر کمل کشورمشرا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔  فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کو 19 اکتوبر کو اندھیری (مغربی) میں واقع ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں مبینہ طور پر اپنی بیوی کے پیروں پر گاڑی  (کار) چلانے کے بعد قتل کی کوشش کے مقدمہ  میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اندھیری (مغربی) سے اس کا پتہ لگانے اور پوچھ گچھ کے لیے امبولی پولیس اسٹیشن لانے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔  فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کومجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس اس کی تحویل حاصل کرے گی۔ قبل ازیں جمعرات کو پولیس نے مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

 واقعے کی ایک ویڈیو جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور عوام کی جانب سے سخت برہمی کے بعد  ،شکایت کنندہ 35 سالہ  یاسمین مشرا کو اپنے ملزم شوہر سے بات چیت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مرسڈیز کار میں تیزی سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔اس کے علاوہ ممبئی سے ایک اور خبر میں ، یہ اعلان کہ ٹاٹا-ایئربس سی -295 ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا پروجیکٹ گجرات کے وڈودرا میں شروع ہو گا، مہاراشٹر میں سیاسی لفظی جنگ شروع ہو گئی، اپوزیشن نے ایکناتھ شندے- دیویندر فڑنویس حکومت پر ایک اور پروجیکٹ کو شروع کرنے کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ پڑوسی ریاست کے لیے کام کرنے پر تنقید کی گئی ہے ۔اسے ایک اور منصوبہ دوسروں کے حوالے کرنا کا الزام لگایا گیا ہے ۔

میں نے جولائی سے اس پر آواز اٹھائی ہے، کھوکے سرکار سے کہا ہے کہ اس کے لیے کوشش کریں (ٹاٹا ایئربس)۔ میں حیران ہوں کہ پچھلے 3 مہینوں میں ہر پروجیکٹ دوسری ریاستوں میں کیوں جا رہا ہے۔ کھوکے سرکار پر اعتماد کی کمی صنعت کی سطح پر واضح ہے۔ کیا صنعت کے وزیر 4 پروجیکٹوں کو کھونے کے بعد استعفیٰ دیں گے؟ ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا۔ دریں اثنا، ادھو سینا کی لیڈر پرینکا چترویدی نے اس 50 کروڑکے  پروجیکٹ میں ریاست کے کھونے کے لیے سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔