Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگبیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں ہوئیں شامل،نریندر مودی...

بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں ہوئیں شامل،نریندر مودی کی تعریف

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بیڈ منٹن چمپیئن سائنا انہوا نے حکماراں جماعت بھار تیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔سائنا نہوال اپنی بہن چندرنشو نہوال کے ساتھ چہار شنبہ کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئیں۔اس موقع پر ان کو گلدستہ پیش کیا گیا اور پارٹی کا کھنڈوا پہنایا گیا۔

بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سائنا نے کہا ”آج میں نے ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے،جو ملک کے لئے بہت کچھ کرتی ہے۔نریندر مودی دن رات ملک کے لئے اتنی محنت کرتے ہیں۔میرے لئے ابھی سب کچھ نیا ہے،لیکن مجھے سب کچھ پسند ہے۔

سائنا نے کہا ”نریندر مودی جی نے کھیلوں کو فراغ دیا”کھیلو انڈیا“ کے تحت حوصلہ افزائی کے لئے کام کرنا شروع کیا ہے“۔ سائنا نے کہا ”میں بہت محنتی ہوں،اور سخت محنت کرنے والوں کو پسند کرتی ہوں۔میں مودی جی کے ساتھ ملک کے لئے کچھ کرناچاہتی ہوں۔مجھے سیاست پسند ہے۔نوجوانوں کو کھیلو انڈیا کے ذریعہ کھیلنے کا موقع ملا۔میں مودی جی سے بہت متاثر ہوں“۔

ہریانہ میں پیدا ہونے والی 29سالہ سائنا نہوال ہندوستان کی مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں،اور وہ حیدرآباد میں رہتی ہیں۔جن کی فین فالوونگ زیادہ ہے۔سائنا،جو بیڈ منٹن میں عالمی نمبر ایک تھیں،کو راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سائنا اب تک مجموعی طور پر 24 بین الاقوامی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔اسی دوران،انہوں نے لندن اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔وہ سال 2009 میں دنیا کی دوسری اور سال 2015 میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں۔