لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے پانچ بارکے رکن اسمبلی رام پرساد کو غیر ضابطہ اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب پارٹی سے نکال دیا ہے۔پارٹی نے ہفتہ کے روز بستی کے تین سابق ارکان اسمبلی،راجندر چودھری،دودھ رام اور جتیندر کمار کو پارٹی سے معطل کر دیا۔بی ایس پی بستی کے ضلعی صدر سنجے دھوسیا نے کہا کہ قائدین پچھلے کئی مہینوں سے پارٹی مخالف سرگرمیون میں ملوث تھے اور انہیں متعدد بار انتباء دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ نکالے گئے رہنما اب سماج وادی پارٹی میں شامل ہوں گے۔سابق رکن پارلیمنٹ اور مایاوتی حکومت کے وزیر،رام پرساد چودھری نے میڈ یا نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اسکے بارے میں کچھ سونچا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ پارٹی صدر مایاوتی مجھ سے ناراض کیوں ہیں۔میں ہفتے کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا،لیکن اس کے فوراًبعد ہی مجھے نکال دیا گیا۔میں سیاست میں رہوں گا،لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ،کس پارٹی میں شامل ہونا ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ بستی میں ایک نامور رہنما ہیں اور اس خطے میں بہت جدو جہد کرتے ہیں۔حال ہی میں،بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی اور سابق وزیر خزانہ کے کے گوتم نے بھی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے