Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگبی جے پی۔اجیت پوار حکومت کوسپریم کورٹ سے بڑی راحت،منگل کو سنایاجائے...

بی جے پی۔اجیت پوار حکومت کوسپریم کورٹ سے بڑی راحت،منگل کو سنایاجائے گا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز مہاراشٹرا میں بی جے پی۔اجیت پوار حکومت کو بڑی راحت دی۔عدالت نے سیاسی گھماسان کے معاملے میں تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔تین ججوں کے بینچ نے کہا کہ اس پر منگل کی صبح 10.30 بجے فیسلہ دیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے اتوار کے روز کانگریس،این سی پی اور شیو سینا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے گورنر کا خط سپورٹ لیٹر طلب کر لیا۔پھر مرکزی حکو مت نے پیش کیا۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دونوں خطوط عدالت کے روبرو پیش کئے۔سپریم کورٹ میں اجیت پوار کی حمایت کرنے والا خط پیش کیا گیا۔54 ارکان اسمبلی کی حمایت کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مہاراشٹرا میں زیادہ دن صدر کی حکمرانی نہیں چاہتے ہیں،ہم ریاست میں ایک مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم حکومت بنونے کے لئے فڈ نویس کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ ہفتہ کے روز دیویندر فڈ نویس نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا،جبکہ اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔اس کے بعد شیو سینا۔این سی پی اور کانگریس نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ منتقل کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔اتوار کے روز سپریم کورٹ کی رجسٹری نے کیس کی سماعت کے لئے دن مقرر کیا۔اس سے ایک دن پہلے،این سی پی،کانگریس اور شیو سینا نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا۔

288 رکنی ایوان اسمبلی میں بی جے پی کے 105 ارکان ہیں،جبکہ این سی پی نے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ انہیں 11 آزاد ارکان اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔اس طرح ان کے ارکان کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔تشار مہتا نے گورنر کوشیاری کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فڈ نویس کی تقرری سے متعلق فیصلے کے عدالتی جائزے پر بھی اعتراض جتایا۔