Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبی جے پی آرٹیکل 370پرعوامی رابطہ مہم چلائے گی

بی جے پی آرٹیکل 370پرعوامی رابطہ مہم چلائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش میں اپنے ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی اور عہدیداروں سے ریاست میں لوگوں کو جموو کشمیر سے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے مرکز کے اقدام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم میں حصہ لینے کو کہا ہے۔

یہ پروگرام چہارشنبہ کو شروع ہوگا،جو پنڈت دین دیال اپادھیائے کا یوم پیدائش ہے۔اور یہ پروگرام 2اکتوبر کو گاندھی جینتی تک جاری رہے گا۔بی جے پی کے قومی صدر و وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اتر پردیش کے ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے تاریخی اقدام کے بارے میں لوگوں بتائیں اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔