کولکتہ ۔ کھٹال لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھو ش کی کار سے کل رات بڑے پیمانے پر نقدروپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولس کے ذرائع کے مطابق رات 12.30بجے پنگال مندال بارا علاقے میں کارکی تلاشی کے دوران بھارتی گھوش کے قافلے میں شامل چارگاڑیوں سے بڑے پیمانے پر نقد برآمد ہوئے ہیں۔کھٹال لوک سبھا حلقے میں 12مئی کو رائے دہی ہونی ہے ۔ پولس کے مطابق یہ رقم دوکروڑ روپے سے زائد ہے ۔گھوش سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔
دوسری جانب بھارتی گھوش نے پولس پر ہی الزام عاید کردیا ہے کہ وہ میری کار میں روپے رکھ کر ڈرامہ کررہی ہے ۔اس سے قبل بھی بھارتی گھوش نے ترنمول کانگریس کے ملازمین کو دھمکی دی تھی کہ اترپردیش سے لوگ بلواکر ان کی پٹائی کروائیں گے ۔بھارتی گھوش کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہونے لگی تھی۔ دوسری جانب ممتا بنرجی جو کھٹال میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے میری زبان کھلوانے پر مجبور نہ کریں، آپ عوام کے خلاف غلط بول رہے ہیں اور اپنی حد کو پار نہ کریں۔