Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبی جے پی حکومت معیشت کے بارے میں اتنی کنفیوزکیوں ہے: پرینکا...

بی جے پی حکومت معیشت کے بارے میں اتنی کنفیوزکیوں ہے: پرینکا گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن کے اس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ  بنایا ہے،جس میں سیتا رامن نے کہا ہے کہ آتو سیکٹر میں سست روی کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے اولا۔اوبیرکا استعمال کرنے کی وجہ سے نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

اس پر پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”انتخابات سے پہلے کہا جاتا تھا کہ اولا۔اوبیر نے روزگار میں اضافہ کیا ہے۔اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اولا۔اوبیر کی وجہ سے،آٹو سیکٹر نیچے آگیا ہے۔بی جے پی حکومت معیشت کے بارے میں اتنی کنفیوژکیوں ہے۔؟

واضح ہوکہ پرینکا گاندھی بی جے پی پر لگارتار حملے کر رہی ہیں۔اس سے قبل اتر پردیش کے سون بھدر ہ کے ایک سرکاری اسکول میں ”مڈ ڈے میل“میں نمک اور روٹی پیش کئے جانے کی خبر دینے صحافی کی گرفتاری پر بھی پرینکا نے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔

معیشت میں کساد بازاری کے معراملے پر،انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ”معیشت کساد بازاری کے گہرے خلاء میں گر رہی ہے۔اور لاکھوں ہندوستانیوں کی روزی روٹی پر تلوار لٹک رہی ہے۔