لکھنؤ: سلمان خان کی میزبانی والا ٹی وی ریئلٹی شو ”بگ باس“ ان دنوں مشکل میں گھرا ہوا ہے۔کونکہ اس شو میں ہونے والے تنازعوں کی وجہ اس شو کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔انہی کے بیچ غازی آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ”نند کشور گجر“ نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر کو ایک خط لکھ کر اس شو کو بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے رکن اسمبلی نے اپنے خط میں یہ الزام لگایا ہے کہ یہ شو فحش اور بد کاری کو فروغ دے رہا ہے اور خاندان کے ہمراہ دیکھنے کے قبل نہیں ہے۔اور یہ شو ملک کے ثقافتی اقدار کے خلاف ہے اور انتہائی قابل اعتراض ہے۔
انہوں نے لکھا ”ایک طرف وزیر آعظم نریندر مودی ہندوستان کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف اس طرح کے شو ز ملک کی ثقافت کو پامال کر رہے ہیں۔انہوں نے اس طرح کے شوز کیروک تھام کے لئے ٹیلیویژن پر پیش کئے جانے والے پروگرامس کے لئے ”سنسر میکانزم“کا بھی مطالبہ کیا۔
برہمن مہا سبھا نے بھی ”بگ باس“ شو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مہا سبھا نے اس ضمن میں غازی آباد ضلعی مجسٹریٹ کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔ادھر اتر پردیش نو نرمان سینا کے صدر امیت جانی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بگ باس شو بند نہیں ہوتا وہ کوئی انج نہیں کھائیں گے۔واضح ہو کہ ان دنوں ٹیلیویژن پر پیش ہونے والا یہ شو ”بگ باس“ کا 13واں سیزن چل رہا ہے۔جس میں آئے دن نئے نئے تنازعات سامنے آرہے ہیں۔