ممبئی: کانگریس کے سینئرلیڈر سشیل کمار شندے نے منگل کو ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ان کی بیٹی پرینیتی شندے جو مہاراشٹرا کی رکن اسمبلی ہیں سے ربط کیا گیا اور بعد میں انہیں بھی یہ پیشکش کی گئی۔شندے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔
انہوں نے کہا حالانکہ ،کانگیرس چھوڑنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔ہم اُن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ہم دونوں کانگریس کے کارکن ہیں اور اپنی آخری سانس تک ایسے ہی بنے رہیں گے۔
یہ پو چھے جانے پر کہ کس نے انہیں یہ پیشکش کی تھی ۔۔۔؟ 77سالہ سابق مرکزی وزیر ،سابق وزیر اعلیٰ و گورنر نے کہا میرے ہی برابری کے ایک شخص نے مجھ سے ربط کیا ۔
شندے کی جانب سے شولاپور حلقہ لوک سبھا سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئے اس خلاصہ نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔اتفاق سے ،وزیر آعظم نریندر مودی اور شندے میں کئی سالوں سے ایک اچھا تال میل رہا ہے۔جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے،شندے نے انکے اور دیگر وزیر اعلیٰ کے ساتھ ،مرکزی وزراء اور دیگر وزراء کے ساتھ بات چیت ہو تی رہی ہے۔